این اے فور میں نون لیگ کے اسلحہ بردارمحافظ گھس گئے الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

جدت ویب ڈیسک :پشاور: این اے فور میں نون لیگ کے اسلحہ برادارمحافظ گھس گئے الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئیپاک فوج کی نگرانی میں پولنگ کا سامان سخت سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔ حلقے میں عام تعطیل اوردفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے اور سیکورٹی پر7 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی تعینات ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 904 ہے جبکہ تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ضمنی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہےتفصیلات کے مطابق پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغازہوگیا جو شام 5 بجےتک بلا تعطل جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پہلی بار ضمنی انتخاب میں سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پشاور کے حلقہ این اے 4 کی نشت پر انتخاب لڑنے کے لیے 14 امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے 8 امیدوار آزاد جبکہ 6 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.