مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

جدت ویب ڈیسک :مریم نواز نے آج حلقہ این اے 120 سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک ریلی بھی نکالی۔مریم نواز نے حلقے کے کارکنان کے ساتھ اجلاس کیا جس میں پرویز رشید اور وفاقی وزیر اور مہم کے انچارج پرویز ملک بھی شریک تھے، اجلاس کے دوران کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں کارکنان کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چوتھی بار بھی وزیراعظم بنوائیں گے۔میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔جب کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے تاہم عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری دستبردار ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.