سعید غنی نے شہباز شریف کو خون کے آنسو رلادیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم دہشتگردی کا شکار ہونے والے خاندانوں کے پاس جانے کی بجائے غیرملکی دورے پر چلے گئے یہ عمل ان کی بے حسی کو بے نقاب کر رہا ہے اس طرح وزیراعلیٰ پنجاب اپنا سارا کام چھوڑ کر وفاقی وزیر داخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ لاہو رمیں خودکش بم دھماکہ، قصور میں معصوم بچیوں سے زیادتی اور قتل اور ملتا ن میں پنچائیت کے شرمناک فیصلے نے شہباز شریف کی ناکام حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ معلوم نہیں کہ چوہدری نثار کو کون سے سرخاب کے پَر لگے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن ان کے نکھرے اٹھار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دےں۔ سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار اس لئے الگ نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ ایک دوسرے کی کمزوریوں سے واقف ہیں ورنہ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ کے بعد نواز شریف انہیں وزارت سے برطرف کر دیتے اور اگر چوہدری نثار کے نواز شریف کے ساتھ کوئی اختلافات ہوتے تو کبھی کے وزارت چھوڑ دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.