MQM-London Muttahida Qaumi Movement, Muhajir,

حسین کو پھانسی ؟؟؟سندھ حکومت کا ایسا اعلان جو متحدہ بانی کے چاہنے والوں کے ہوش اڑادے

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی طرح غدار ہیں اگر وفاقی حکومت ہمیں اختیارات دے تو ہم انہیں پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں۔منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ پرویز مشرف نے جب 1999 میں حکومت کا تختہ الٹا تو اس وقت آصف زرداری جیل میں تھے اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھے تو اس وقت سامنے کیوں نہیں لائے گئے اب اپیل میں جانے کے بعد سارے انکشافات کیوں کئے جارہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی شہادت مشرف کے دور صدارت میں ہی ہوئی تھی اور اس وقت ڈاکٹرذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ تھے اس وقت مشرف کو ساری باتیں کیوں یاد نہیں آئیں۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور گرفتارمجرم کلبھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے دے تو ہم ایم کیوایم کے بانی کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا آج کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جس میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی اور رینجرز کا کردار مثالی ہے۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کے روز موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاق کو درخواست دے دی ہے جس ضلع کی انتطامیہ نے ہمیں درخواست دی وہاں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.