ہماری توبہ،ایم کیو ایم پاکستان کا اس سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ

جدت ویب ڈیسک :ایم کیو ایم پاکستان نے 27 اگست کو جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں کارکنان کوسیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایم کیوایم نےگزشتہ سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی تھیں۔واضح رہے کہ 1978 میں اے پی ایم ایس او کے قیام کے ساتھ ہی خدمت خلق کمیٹی قائم کی گئی تھی اور تب سے اب تک بلا تعطل خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے کھالیں،زکوۃ،فطرہ اور چندہ جمع کرتی آئی ہےیاد رہے کہ گذشتہ سال ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نےعید الضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہم محنت سے کھالیں جمع کرتے ہیں اور ایک ادارہ آکر لے جاتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.