محمد عامر نے بھارتیوں کے دل جیت لیے، ویرات کوہلی دنیا کا بہترین بلے باز قرار

جدت ویب ڈیسک :۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ‘میرا تعلق بھارت سے ہے اور آپ نے دل جیت لیا ہم سب کا ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگرچہ عامر کا تعلق حریف ٹیم سے ہے، لیکن ان کی باؤلنگ کی تعریف کرنی پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فینز کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔سوالات کے دوران ایک فین نے ان سے پوچھا کہ ان کی نظر میں دنیا کا بہترین بلے باز کون ہے تو محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کھولی کا نام لیا۔جب عامر سے پوچھا گیا کہ انگلینڈ کے جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آسٹریلیا کےسٹیو سمتھ اور بھارت کے ویرات کوہلی میں سے بہترین کون ہے تو یہاں بھی عامر نے ویرات کے حق میں ہی جواب دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.