کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج،مراسلہ تھمادیا

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.