حکومت اورینگ ڈاکٹرزکے درمیان ٹھن گئی، ہڑتا ل برقرار

جدت ویب ڈیسک :حکومت اورینگ ڈاکٹرزکے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج پھر ہو گا مذاکرات ناکام ہونے پر ڈاکٹرآج سخت لائحہ عمل کااعلان کریں گےینگ ڈاکٹرز کی ڈھٹائی اورحکومت کی بے اعتنائی جاری ہےمریض اوران کے لواحقین اسپتالوں میں دھکے کھا رہے ہیں،لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔تفصیلات کےمطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری رہی ، سرکار اسپتالوں میں ڈاکٹر ان ڈور اور آوٹ ڈور سے غائب رہے، ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا، حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ رات مذاکرات میں آنے والا ڈیڈلاک ابھی تک برقرارہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.