این اے 120 میں تحریک انصاف انتخابی دفاتر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق لاہور این اے ایک سو بیس  لاہور کے ساندہ کے علاقے میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفترکے باہر نامعلوم افراد ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔خیال رہے کہ حلقے میں یہ ہوائی فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔یاد رہے گذشتہ روز بھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر کے قریب نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے ، اور فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاتھا،فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سےاحتجاج کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے اس طرح کی سازشوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.