مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ بتادیا دل بہلانے کو خیال اچھا ہے

لاہور جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فی الحال لندن نہیں جارہی اور حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم چلائوں گی،رہنما اور کارکن انتخابی مہم تیز کریں ،آئندہ چند روز تک ڈور ٹو ڈور مہم شروع کروں گی،ن لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے اور 17ستمبر کا معرکہ جیتیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے120کے ذیلی حلقہ پی پی 139کے بلدیاتی نمائندوں،پارٹی رہنمائوںاور متحرک کارکنوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید،خواجہ احمد حسان ،وزیر تجارت و ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک،صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پی پی 139کے رہنمائوں اورکارکنوں نے مریم نواز کو اپنے مسائل اورتحفظات سے آگاہ کیا جس پر انہیںمسائل حل کرنے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنمائوں،بلدیاتی نمائندوں اور متحرک کارکنوں نے اب تک کی انتخابی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ انہیں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے ڈیوٹیاں سونپی گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی کا ایجنڈا رکھتی ہے ، عوام 2013ء اور آج کے پاکستان کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور اسلام آباد سے لاہور کے سفر نے ہمارے اس موقف پر اپنے مہر ثبت کر دی ہے۔نواز شریف کو اللہ نے پہلے سے بڑھ کر عزت دی ہے انہیں جتنی بار نکالا جائے گا وہ اتنی بار کامیاب ہو کر واپس لوٹیں گے، داتا ردربار کے باہر لاکھوں لوگوں نے کہہ دیا فیصلہ نا منظور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ،آپ وہ عمارت ہیں جس کی ایک ایک اینٹ محمد نواز شریف نے رکھی ہے ،این اے120کی جیت ہر کارکن کی جیت ہے ۔ حلقے کی انتخابی مہم میں تیزی لائی جائے ،فی الحال لندن نہیں جارہی اور انتخابی مہم چلائوں گی ، آئندہ چند روز تک ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کی جائے گی ۔ مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے، 17ستمبر کا معرکہ واضح برتری سے جیتیںگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر زکون لیگ کے ترقیاتی اور عوامی منشور اورسیاسی مخالفین کے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے ایجنڈے اور سازشوں سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.