بھارت میں درجنوں دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں، خواجہ آصف

نیویارک جدت ویب ڈیسک وزیر خارجہ خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ بھارت میں درجنوں دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں اور بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمے داری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آ باد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے جب کہ کئی افغان رہنما اپنے مفادات کےلیے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اس لیے پاک افغان سرحدپرمؤثربارڈرمینجمنٹ ناگزیرہے۔خواجہ آ صف نے مزید کہا کہ بھارت میں 66 سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.