کشمیر پر حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،امریکہ

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے بارے پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی،کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرینگے۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا افغانستان اور خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے سفارتی اور سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان نوئرٹ نے کہا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ابھی پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی، افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے انہوں نے کہا اضافہ پینٹاگون نے کرنا ہے۔مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نوئرٹ نے کہاکہ پاکستان بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.