karachi

پانی کے ٹینک سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر آپکی چیخیں نکل جائیں‘جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے درسانوں چنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک گھر کے خالی ٹینک میں چھپائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 ایس ایم جیز ¾ 2 تیس بور پستول اور ایک ایم 16 رائفل شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے ملزمان نے چھپایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.