رینجرز کی کارروائیاں ‘9 ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارشدگان میں سیاسی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث9 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ سعید آباد اور درخشاں کے علاقوں سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان عابد شاہ اور فہد احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عابد چالیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں جبکہ فہد بھتہ خوری اور لینڈ گریپنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔گلشن اقبال سے لینڈ گریپنگ میں ملوث مشتاق بھٹو کو اور سعیدآباد سے ڈکیتی اور منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث پانچ ملزمان محمد جاوید، رجب علی، عمیر علی، محمد رضا اور محمد ناصر کو جبکہ محمد ارشد کو موٹر سائیکل چھیننے کو کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.