سندھ اسمبلی کا اجلاس 24جولائی کو طلب ‘ سعید غنی حلف اٹھائینگے

کراچی جدت ویب ڈیسک گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 24جولائی کو سہہ پہر 3بجے طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں نومنتخب رکن سعید غنی سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب اور کیپٹو پاور پلانٹ سبسبڈی بلز ایک مرتبہ پھر ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔ان دونوں بلوں کو گورنر سندھ نے اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.