پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک‘سی ویو سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے پی سی ایچ ایس سوسائٹی میں ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ سی ویو ساحل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی ایچ ایس سوسائٹی میںریلوے پھاٹک کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق دو ملزمان نے رکنے کا اشارہ کرنے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے،ٹیپو سلطان پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔دوسری جانب کلفٹن سی ویو ساحل سے 22سالہ شخص کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.