متحدہ لندن نے کراچی کی دیواریں پھر نفرت انگیز نعروں سے رنگ دیں

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے اشتعال انگیز چاکنگ کی گئی ہے جس میں بانی متحدہ اور آزاد صوبے کے حق میں نعرے تحریر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے اشتعال انگیز وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک نمبر 4,8,9اور ناظم آباد میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے ۔دیواروں پر ’’مہاجروں کا حق مہاجر صوبہ ‘‘ اوردیگر نعرے درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ تاریخ بھی درج کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں اشتعال انگیز وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.