ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا

جکارتہ جدت ویب ڈیسک ::: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم جاپان کا پہلے کوارٹر میں کیا گیا گول برابر نہ کر سکی، پاکستان کے خلاف جاپان کی 0-1 سے کام یابی پر بھارت کے بعد پاکستان بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
جاپان سے شکست کھا کر پاکستان نے اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کا موقع ضائع کر دیا، ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔
ایشین گیمز ہاکی کا فائنل ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہوگا، دوسری طرف کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت دو ایسی ٹیمیں تھیں جو اب تک اپنی زبردست کارکردگی کے باعث ناقابل شکست رہی تھیں، سیمی فائنل میں آ کر دونوں ٹیمیں مسلسل فتح کا ردھم کھو بیٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.