دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد،آئی ایس پی آر

جدت ویب ڈیسک :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کا پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت بلوچستان میں سمانی، ڈیرہ بگٹی، دشت اور کلیری ڈھل کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کیے اور ان کارروائیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے ڈیٹونیٹرز اور جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.