پی آئی اے کے کھوئے ہوئے وقار اورکارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش جاری

کراچی جدت ویب ڈیسک :: قومی ایئر لائن کی دو روزہ مارکیٹنگ کانفرنس جاری ہے‘ کانفرنس میں دنیا بھر سے پی آئی اے کے کنٹری منیجرشرکت کررہے ہیں‘ سی ای او کا کہنا ہے کہ ادارے کی کارکردگی میں اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس کی صدارت وزیراعظم کے ممشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی کررہے ہیں اور کانفرنس میں پی آئی اے کا منافع بڑھانے کے ممکنہ پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے سردار مہتاب عبادی نے کہا کہ اوپن اسکائی پالیسی کو منصفانہ ہونا چاہئے‘ ماضی میں اوپن اسکائی پالیسی نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی ملک کو فراخ دلانہ طور پر رائٹس نہیں دیئے جانے چاہئے‘ ہمیں اپنے ملک کا مفاد مقدم رکھنا ہوگا۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پی آئی اے کی کارکردگی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے‘ سیٹ فیکٹر کے ساتھ ساتھ روینیو میں بھی اضافہ ہوا ہےاس موقع پر ایئر لائن کے سی ای او نیئر حیات کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ‘ہمیں ایئرلائن کی بحالی کیلئے نئے بزنس ماڈل اختیار کرنا ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں اضافے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں‘ ملازمین کو بھی ایئرلائن کے لئے اونر شپ لینا ہوگی۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.