سوشل میڈیاپرفتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان، وزیرداخلہ احسن اقبال

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : :تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ جہادکا فتوی جاری کرے، جہادکا اعلان کرناصرف ریاست کا حق ہے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے فتووں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آپریشن کےذریعے دہشت گردی پرقابو پایا ہے، بیرونی دشمن بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، الیکشن بل میں کوئی بدنیتی نہیں تھیوزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ محلے کے کسی مولوی کو مسلم اور غیر مسلم قرار دینے کا حق نہیں، مذہبی قیادت آگے بڑھے اور منفی رجحانات کیخلاف کردار ادا کرے ، ایمان ہر انسان کے جود کی بنیاد ہے ، بے جا فتویٰ دینے والوں کیخلاف سائبرکرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ مسلمان آپس میں لڑیں، آپس میں یکجہتی کا راستہ نہیں اپنایا تو دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پر جس کا دل چاہتا ہے کسی کے بھی خلاف فتویٰ دیدیتا ہے، حکومت اس چیز کی اجازت نہیں دے گی کارروائی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.