ختم نبوت کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں یہ ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے

جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کا معاملہ غیر متنازعہ ہے اس پر کوئی تنازع نہ بنایا جائے ۔مظاہرہ کسی کے خلاف کیا جاتا ہے ۔ختم نبوت کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں یہ ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔ آئین میں 300شقیں شامل ہوں تو299شقیں ختم ہوسکتی ہیں مگرختم نبوت نہیں۔ ختم نبوت پر بال برابر شک بھی کسی مسلمان کونہیں ۔ختم نبوت غیر متنازع مسئلہ ہے اس کو متنازع بناکر زیادتی کررہے ہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں پاکستان کو پر امن ملک بنایا امن امان کے قیام میں سیکورٹی فورسز نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ وزیر بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اپنی سکیورٹی کیلئے جو چاہے بلٹ پروف گاڑی خریدے ۔ گاڑی کی خریداری پر حکومت کو پانچ لاکھ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انفاسٹریکچر میں پہلے پانچ ممالک میں ہے۔ نجی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ممتاز ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہتی ہے ۔ ملک میں مایوس سیاستدان معاشی ترقی پرمنفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ستیا ناس بریگیڈ کو کوئی بھی کامیابی ہضم نہیں ہوتی اصلاحات کی بدولت پاکستانی معیشت بہتر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.