آصف علی زر داری نے مسئلہ کشمیر کا آسان حل بتادیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اورپاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری سے چوہدری لطیف اکبرکی قیادت میں کشمیریوں کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورپاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ¾بھٹو اوربے نظیرنے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، پاکستان اوربھارت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں جب کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں پرہونے والے جبرکوختم کرنے میں کردارادا کرے گی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دے، مذاکرات کے ذریعہ ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جا سکتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور پیلٹ گن اورمہلک ہتھیاروں کا استعمال فی الفوربند کیا جائے جب کہ گرفتارافراد بشمول حریت رہنمائوں کورہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.