کرکٹر جیمی نیشم ،ہاشم آملہ اورعمران طاہر ورلڈ الیون اسکواڈ میں شامل

جدت ویب ڈیسک :دورہ پاکستان کے لئے ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیمی نیشم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔اگلے ماہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی کی جانب سے چند روز میں کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطا بق سابق کیویز کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت سے انکار کردیا تاہم آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے ابھی پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا کیوں کہ وہ ان دنوں انگلینڈ میں کھیلے جانے والی کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیںنیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے نیوزی لینڈ کے تین کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا تھا جن میں سے جیمی نیشم سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ہاشم آملہ اور عمران طاہر ورلڈ الیون اسکواڈ میں شامل ہیں میڈیا کے مطابق جیمی نیشم کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی درکار ہے جب کہ انہیں دورہ پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.