قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد عارضہ قلب میں مبتلا

جدت ویب ڈیسک:قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد ان دنوں دل و گردوں کے عارضے میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان، جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال، محسن علی خان، مبشر مختار، محمد علی، فرخ کمال، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی عیادت کی ان جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حکومت سے ان کے بہتر سے بہتر علاج کے لئیے تمام اقدامات کو بروئے کار لانے کی اپیل کرتے ہوئے دوست احباب سے قومی ہیرو کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.