حج قرعہ اندازی میں تاخیر:ایک ماہ میں بینکوں نے 4سو ملین روپے کمالئے

جدت ویب ڈیسک:حج قرعہ اندازی میں تاخیر کے باعث مختلف بینکوں میں جمع شدہ رقوم پر ایک ماہ میں بینکوں نے 4سو ملین روپے کمالئے جبکہ یومیہ ایک کروڑ 64لاکھ 71ہزار سے زائد منافع کمایا جارہا ہے۔ حج کیلئےامسال موصول ہونے والی درخواستیں 3لاکھ 75ہزار ہیں جبکہ سرکاری کوٹہ ایک لاکھ بیس ہزار ہے ۔ 2لاکھ 75ہزار روپے کے حساب سے جمع ہونے والی کل رقم 103بلین سے زائد(ایک کھرب 3ارب 12کروڑ50لاکھ روپے بنتی ہے جس پر 5.75فیصد کے حساب سے حاصل ہونے والا یومیہ بینک منافع16,471,354روپے بنتا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سرداری محمد یوسف کے مطابق قرعہ اندازی کے علاوہ عازمین حج کے انتخاب کا کوئی دوسرا راستہ نہیںاور حج کیلئے جمع ہونے والی رقم پر حکومت سود یا منافع نہیں لیتی،رقم صرف شریعت اکائونٹ میں رکھی جاتی ہے،سود کسی بھی صورت جائز نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جن بینکوں کے پاس شریعت اکائونٹ تھا ان ہی بینکوں کو حج کیلئے رقوم جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے،دوسرا قرعہ اندازی میں تاخیر پر ان کا موقف تھا کہ چونکہ لوگوں کے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے قرعہ اندازی نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے کام رکا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.