پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

جدت ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،پاک فوج کی پہلی ترجیح ملک کی سلامتی ہے سیاست میں فوج کی کوئی مداخلت نہیں ، جے آئی ٹی سے بھی کوئی تعلق نہیں ، مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں.وہ پریس کانفرنس سے خطاب کرہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم مقام رکھتا ہے اور گزشتہ چار میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم قربانیاں حاصل کی ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پرخطرات موجود ہیں، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور پاکستان خطے میں اس جگہ پر ہے جہاں اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ خطے سے متعلق مفادات پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ نائن الیون کےبعد پاکستان میں جنگ داخل کی گئی جس کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں اور افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگ جاری ہے جس کے بعد پاکستان میں امن قائم کردیا گیا ہے اور پاکستان میں آج دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے جس کے باعث اب پاکستان پرامن نظرآرہا ہے.ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ افغانستان میں نیٹوسمیت افغان فوج بھی موجود ہے جب کہ افغانستان میں 50 فیصد سے زائد علاقہ حکومتی کنٹرول سے باہر ہے، افغانستان میں تھریٹ زیادہ ہیں اس لیےفوج سرحد پر رکھی ہے جب کہ سرحد پر موجود فورس کا بڑا حصہ چھاؤنی میں واپس لے آئے ہیں.انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اورداعش کی وجہ سے فوج مغربی سرحد پر رکھنے پرمجبور ہیں تاہم افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران سرحد پر بھی خطرات ہیں چنانچہ سرحد پر فوج کی تعیناتی کو افغانستان یا ایران کے خلاف سرگرمی سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیئے کیوں کہ پاک فوج کی تعیناتی تینوں ممالک کےمشترکہ دشمن دہشت گردوں کے خلاف ہے.ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سرحد پرخطرہ زیادہ ہے جہاں بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بلا اشتعال کارروائیاں کر رہا ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال میں 222 افراد نشانہ بنے ہیں جس پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات ہیں کچھ غلط فہمیاں ضرور ہیں جسے دور کرلیا جائے گا جس کے آرمی چیف قمر باجوہ جلد ایران کا دورہ کریں اور ایران کے اعلیٰ حکام سے اپم دفاعی امور پر گفتگو کریں گے جب کہ قبل ازیں آرمی چیف افغانستان کا بھی دورہ کرچکے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جب کہ ملک بھر میں کامبنگ آپریشن جاری ہیں جس کے مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں اسی طرح خیبر فور کے کامیاب آپریشن کے تحت اب کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور جلد مکمل علاقہ کلیئے کروالیا جائے گا ۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ان ٓپریشن کی کامیابیوں کے ثمرات رواں سال محرم میں دیکھے جا سکتے ہیں جو نہایت پرامن رہا اور بلوچستان و کراچی میں سیکیورٹی خدشات اور دھمکیاں تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا جس کے لیے ماہ محرم میں تمام اداروں نےانتھک کام کیا اور دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع تھا جسے بھرپور سیکیورٹی دی گئی جس میں شرکت کے لیے 21 ہزارغیر ملکی کراچی آئے تھے اور دہشت گردوں کی بوہرہ کیمونٹی کے اجتماع پر بھی نظر تھی لیکن سیکویرٹی اداروں نے اس اجتماع کی روزانہ کی بنیاد پر بہترین تحفظ دیا اور لوگوں کو سیکیورٹی مہیا کی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہی نہیں بلک ورلڈ الیون ٹیم نے لاہور میں میچ کھیلا اور وزیرستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ میچ ہوا اور آنے والے دنوں میں کراچی میں بھی ہاکی کا میچ ہو رہا ہے، یہ سب وہ کامیبایاں ہیں جس پر پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے جس نے عوام کی مدد سے ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر پاکستانی کو سیاست میں حصہ لینے کا حق ہے، ریاست کے طور پر روہنگیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں سے ہمدردی ہے،اسے کسی اور چیز نہ جوڑے جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایسے معاملات ریاستی طور پر ہوتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد سیاسی طور پر ہے اور سیاسی جدوجہد کو نان اسٹیٹ ایکٹر ہینڈ اوور کریں گے تو بڑا نقصان ہوگا۔صحافی کے سوال پر کہ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیہ کیوں جاری نہیں کیا گیا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ خاموشی کی بھی ایک زبان پوتی ہے ۔انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پرمسلمان کی جان قربان ہے ختم نبوت پر پاک فوج بھی کوئی سمجھوتہ کرسکتی ہےنہ کرے گی۔

https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1784071661890280/

Leave a Reply

Your email address will not be published.