افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یہ کام کرے ورنہ۔۔۔۔

لاہور جدت ویب ڈیسک مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردی کے حل کے لئے قابل عمل حل تجویز کرنا ہوں گے ۔ جمعہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو ادراک ہوا ہے کہ مسائل حل کرنا ہوں گے ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ افغانستان مذاکرات کے لئے راضی ہوا ہے اور اب پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشتگردی سے نمٹنا ہو گا کیونکہ الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ الزام تراشیوں سے حالات مزید خراب اور دہشتگرد مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے قابل عمل حل تجویز کرنا ہو گا تاکہ دہشتگردی کی اس لعنت سے چھٹکاراحاصل کیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.