پاکستان اور فرانس کے درمیان آسا ن قرضوں کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : حکومتِ پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کے درمیان 16 کروڑ 50لاکھ یورو کے آسان قرضے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو نے معاہدہ پر دستخط کئے‘ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعاون قائم ہے۔ فرانس پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبہ کو مزید رعایتی، قابل اعتماد اور پائیدار بنانا ہے جو نیشنل پاور پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ملک کی اقتصادی نمو میں معاون ثابت ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں فرانس کی طرف سے حکومتِ پاکستان اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھیذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ توانائی کے شعبہ کے منصوبوں بشمول پاور ٹرانسمیشن‘ ان ہانسمنٹ انوسٹمنٹ اور منگلا پاور پلانٹ بحالی منصوبہ کی فنانسنگ سے متعلق ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.