سابق وزیر اعظم کے آج رات لندن کے لیے روانہ ہونے کا امکان

جدت ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم نواز شریف کے آج رات لندن کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے ،ان کے ساتھ شریف خاندان کے کچھ اور افراد بھی ہو نگے ۔نواز شریف غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لندن جائیں گے ۔واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث تقریباً پورا شریف خاندان لندن پہنچ رہا ہے ،حسن ، حسین نواز اور حمزہ شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور بتا یا جا رہا ہے مریم نواز بھی جلد ہی لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گی ۔آج صبح حمزہ شہباز کی بہن ،اہلیہ ،بچے اور بھائی سلمان شہباز بھی لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔جبکہ نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسماءعلی بھی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 757کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہے ۔شریف خاندان عید الاضحی بھی لندن میں ہی منائے گا ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.