میرے خیال میں ایسی خوبصورتی کہیں بھی نہیں،شکریہ پاکستان

جدت ویب ڈیسک :جرمنی سے تعلق رکھنے والے جرگن سکراڈر نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ پاکستان کی تعریف کرنے والوں نے نہ صرف ان مناظر بلکہ پاک فوج اور اس کے بہترین پائلٹس اور سیاحت کیلئے کئے گئے کام کو بھی خوب سراہا۔برطانوی ایتھلیٹ کرس فارمر نے کہا کہ دنیا کو اس خاموش خوبصورتی کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔چین سے آئے لائی ژانگ وین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خوبصورت مناظر دنیا میں اور کہیں بھی نہیں۔ اٹلی کے کارلو ڈی میلیو کے مطابق پاکستان دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔پاکستان میں حالات ویسے نہیں جیسے سازشی عناصر بتاتے ہیں بلکہ یہ انتہائی محفوظ اور قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔ پاکستان آنے والے غیرملکی اِسے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک قرار دیکھتے ہیں۔یورپ اور دنیا کے دیگرممالک سے آنے والے نامورسکیٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان بے حد خوبصورت اور پرامن ملک ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.