ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ ‘ کراچی یونائیٹڈنے ٹرافی پر قبضہ جمالیا

کراچی جدت ویب ڈیسک ایکسی لینس اکیڈمی کے زیراہتمام کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں جاری آل پاکستان ویمنزفٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور فائیٹر کو 3-1سے شکست دے وائیٹل چائے کی فاتح ٹرافی اپنے نام کردی ، دیا اے ویمن کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،فائنل میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ،لاہور فائیٹرکی فاطمہ زاہد نے 13ویں منٹ میں گول کرکے وقفے سے قبل اسکور کو 1-0کردیا ،کھیل کے دوسری ہاف میں کراچی یونائیٹڈنے بال پوزیشن پر کنٹرول حاصل کرکے لاہور فائیٹر کے خلاف تین گول اسکور کئے ، نینا زہری نے 32ویں اور 41ویں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کئے اسی طرح سوہا نے 47ویں منٹ میں ایک گول اسکور کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کردی ،تیسری پوزیشن کا میچ دیا اے ویمن کلب نے دیا بی ویمن کلب کو 3-0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،کرن کریم ،عروسہ نواز اورشمائلہ حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا ،کراچی یونائیٹڈ وائیٹل چائے کی فاتح ٹرافی کے ساتھ پانچ ہزار کیش ایوارڈ ، لاہور فائیٹر وائیٹل چائے کی رنراپ ٹرافی کے ساتھ تین ہزار کیش ایوارڈ کی حقدار ٹھری ،کراچی یونائیٹڈ کی سوہا ٹورنامنٹ کی بیسٹ اسکورراور لاہور فائیٹر کی تہمینہ ٹورنامنٹ کی بہترین گول کیپرکا کا ایوارڈ حاصل کیاجبکہ دیا ویمن کلب کی ماہین جاوید اقبال ،اور عروسہ نواز کو بھی وائیٹل چائے کے جانب سے ایوارڈ ز سے نوازا ، فائنل کے مہمان خصوصی ابرار حسین، شوکت نواز،حمزہ حلیم وائیٹل چائے کے آفیسر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،ٹورنامنٹ کواڈینئٹر کشمالا بتول نے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ دیا ،اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکٹری رحیم بخش بلوچ ،شاہد تاج سیکٹری ڈسٹرکٹ ملیر ،غلام سرور ٹیڈی سابقہ انٹرنیشنل فٹبالر،اقبال جونیئر صدر ریفری ایسوسی ایشن سندھ ، شبیر بلوچ انٹرنیشنل کوچ ،کشمالا بتول ،انیلا خان فاطمہ کرن ،بابائے فٹبال آرگنائیزر ضمیرالاسلام ، ایم اے خالد ، ماسٹر ریاست ،امیر محمد خان اورمیڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان بھی موجود تھے ،میچ کمشنر فرقان ،ریفریز جاوید بنگش ،شاہنواز، منصور،دادمحمد اورمیڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published.