کس کس نے فائدہ اٹھایا؟منی لانڈرنگ کیس میں بیوروکریٹس، سابق وزرا سمیت 400 افراد شا مل ایف آئی اے حکام کی تصدیق

کراچی: جدت ویب ڈیسک :: منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہےکہ رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے جن میں سینئر بیوروکریٹس اور سابق وزراء بھی شامل ہیں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر آصف زرداری کا ایف آئی اے میں بیان قلمبند ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کےلیے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع، جے آئی ٹی بنانے کی سفارش،
واضح رہےکہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی، اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو ایف آئی اے گرفتار کرچکی ہے جب کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے انور مجید کی شوگر ملوں پر چھاپے بھی مارے جہاں سے اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے، ان افراد میں سیاستدان اور بیوروکریٹس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس کے پہلے مرحلے میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں 400 افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست ایف آئی اے نے تیار کر رکھی ہے، ان افراد میں سندھ کے سابق وزراء شامل بھی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میںمختلف سینئر بیوروکریٹس کی فہرستیں بھی تیار ہیں جن میں سے کچھ بیوروکریٹس انتقال کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.