پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ۔ حقیقت سے لاعلم نکلے

جدت ویب ڈیسک ::حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس سلسلےمیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ۔ ادھر گرے لسٹ میں نام کے معاملہ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف حقیقت سے لاعلم نکلے ۔ خواجہ آصف نے چند روز قبل پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہ ہونے کا ٹویٹ کیا ۔ وزیرخارجہ نے تعاون کیلئےدوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا تاہم امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ جمعرات کو ہو گا ۔پاکستان کا نام جون سے ایف اے ٹی ایف کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ۔ یہ اعلان پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے 3 روزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں صرف ترکی نے پاکستان کی حمایت میں ووٹ دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.