PPP PTI

فریال تالپور نے عمران خان کوبری طرح پھنسا دیا لیکن کیسے ؟

کراچی جدت ویب ڈیسک کپتان کو حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف تقریر کرنا مہنگا پڑگیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپور نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھیجوادیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انیس ستمبرکوحیدرآباد جلسے میں پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپورکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کپتان کی جانب سے الزام تراشی پر ایم این اے فریال تالپور نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بنی گالا کی رہائشگاہ کے ایڈریس پر بذریعہ کوریئر سروس ارسال کردیا ہے۔ فریال تالپورکا کہنا ہے کہ مجھ پر جو الزم لگائے گئے وہ عمران خان ثابت کریں بصورت دیگر انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایم این اے فریال تالپرکا کہنا ہے کہ عمران خان نے میرا نام لیکر الزام لگائے ہیں عمران خان کے الزامات سے میری سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے اورانہوں نے نے مجھے ذاتی طورپرنشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کرکے میرا استحقاق مجروح کیا ہے فریال تالپورکا کہنا ہے کہ میں منتخب رکن قومی اسمبلی ہوں مجھ پر الزام لگانے والے عمران خان کوالزامات کا جواب دینا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.