ورلڈ بنک نے الارم بجا دیا ،مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک : ورلڈ بنک نے بھی الارم بجا دیا ہے، ورلڈ بنک نے پاکستان کی برآمدگی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے لیکن ایکسپورٹ میں اضافے کے کے لیے حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی کے ساتھ مسلسل نیچے آرہی ہے، جس سے ملکی معیشت کو شدید خطرہ ہے، فیصل آباد کے تاجر پاور لومز کو 65 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیںپاکستان کی ایکسپورٹ میں خطرناک حد تک کمی واقع ہورہی ہےمہنگی بجلی، ٹیکسوں کی بھر مار، گیس اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر صنعتی شہر فیصل آباد کے فیکٹری مالکان پاور لومز کو 65 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، بے روزگار ی بڑھ رہی ہے، ورکروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں ۔ ایکسپورٹ میں کمی سے روپے کی قدر میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے لیکن حکومت پاکستان ایکسپورٹ کی بہتری کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.