الیکشن کمیشن کی حکومت کو سات دن کی مہلت، کیوں؟ جانیے

جدت ویب ڈیسک :، الیکشن کمیشن نے حکومت کو مردم شماری کی رپورٹ شائع کرنے اور آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو 7 دن کی مہلت دیدی۔چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا
بابر یعقوب نے کہا کہ پرانے یا نئے قانون کے تحت الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لئے افسران کی تربیت مکمل کرلی ہے۔ یکم نومبر سے حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا جائے تو بمشکل 30 اپریل کو مکمل ہونگیں۔ حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی پر 4 ارب کے اخراجات آئیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا معاملہ حل طلب ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.