آئندہ تیرہ سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی اکیس اہم معیشتوں میں ہوگا۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ

جدت ویب ڈیسک :برطانوی جریدے انڈیپنڈینٹ کے مطابق دوہزار تیس تک پاکستان کا شماردنیا کی ا اہم ترین معیشتوں میں ہوگا، اکیس ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر بیسواں ہے۔کیسانڈیپینڈنٹ کے مطابق دوہزار تیس میں چین پہلے نمبر ر پر جبکہ امریکہ دوسرے نمبر کی معشیت بن جائے گی جبکہ برازیل بھارت اور ترکی کی رینکنگ میں بھی ترقی کی توقع ہےفہرست کے مطابق دوہزار تیس تک پاکستان کا نمبر بیس جبکہ دوہزار پچاس تک سولہواں ہوجائے گا اور دوہزار پچاس میں اٹلی ، اسپین ، تھائی لینڈ اسٹریلیا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معشیت کا حجم ایک اعشاریہ آٹھ آٹھ ٹریلین ڈالر ہوجائے گا، یہ فہرست ان ممالک میں صارفین کی قوت خرید کو مد نظر رکھتےہوئے ترتیب دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ تیرہ سال میں دنیا کی اکیس بڑی معیشتوں میں مصر ، ایران، سعودی عرب ، انڈو نیشیا اور نائیجیریا جیسی بڑی مارکیٹیں شامل ہوں گی ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.