ارسا، رپورٹ، ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 90 لاکھ 93 ہزارایکڑفٹ ہوگیا

اسلام آباد( جدت ویب ڈیسک )ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 90 لاکھ 93 ہزارایکڑفٹ ہوگیاہے۔
ارسا کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ،منگلا ڈیم میں کا ذخیرہ 29 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اسی طرح دریاوں میں پانی کی آمد3لاکھ 43ہزار600،اخراج 3لاکھ 27ہزار900 کیوسک ہے۔ارسا کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 90 لاکھ 93 ہزارایکڑفٹ ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روزڈیموں میں پانی کامجموعی ذخیرہ 90 لاکھ 74ہزارایکڑفٹ تھا۔

Image result for pakistan dams water level

Leave a Reply

Your email address will not be published.