قومی کرکٹ ٹیم سے تین میچوں کی سریز کھیلنے کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کو پاکستان آئے گی

جدت ویب ڈیسک ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق فا ف ڈوپلیسی کی کپتانی میں ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کو لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی ۔لاہور آکر فاف ڈوپلیسی پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاکستان آنے سے متعلق اپنے احساس پر بھی بات کریں گے ۔ورلڈ الیون کی ٹیم 11ستمبر کی شام کو ہی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کرے گی ۔آج آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اور ٹکٹوںکی فروخت بھی شروع ہوچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.