یاسر شاہ کا ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم

لندن جدت ویب ڈیسک ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرانے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں لیگ اسپنر نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ جس فارمیٹ میں بھی مجھے کھیلنے کا کہا جائے اس میں بہترین کارکردگی دکھاؤں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھانا میرا مقصد ہے اور اس کیلئے میں چاہے لیگ ہو یا ڈومیسٹک کرکٹ، ہر سطح پر بہترین باؤلنگ کروں گا تاکہ سلیکٹر میری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھے قومی ٹیم میں منتخب کریں۔ یاسر نے کہا کہ اپنے کیریئر میں کامیابی کا سہرا سابق کپتان مصباح الحق کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی جیسے ہیں اور وہ صرف کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی ہماری رہنمائی نہیں کرتے تھے بلکہ گراؤنڈ سے باہر بھی تمام کھلاڑیوں کا چھوٹے بھائیوں کا کی طرح خیال رکھتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.