Pakistan Cricket Board Covid Vaccination First Phase Complete

پی سی بی نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے،اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈکو فخر ہے کہ وہ دنیا کاپہلا کرکٹ بورڈ ہے کہ جس نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا ہے۔

پہلے مرحلے میں 57 مینز کرکٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل 13 ارکان سمیت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 13 مینز اور ویمنز کوچز کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔

اس دوران متعدد فرنچائز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے میچز میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے میچ آفیشلز (تین میچ ریفریز اور تین امپائرز) کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

4 مارچ کو کراچی سے شروع ہونے والا ویکسینیشن کا یہ عمل تقریباً 2 ماہ بعد 6 مئی کو ہرارے میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو ملنے والی دوسری ڈوز کے ساتھ مکمل ہوا۔

اگلے مرحلے میں اب باقی ماندہ ڈومیسٹک کرکٹرز، قومی خواتین کرکٹرز، ایج گروپ کرکٹرز اور ان کے اسپورٹ اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.