روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور جبراً نقل مکانی ،پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور جبراً نقل مکانی کی رپورٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام سے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور نقل مکانی کی رپورٹس پر شدید تحفظات ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ میانمار کی حکومت معاملے کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ساتھ مل کر روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا۔او آئی سی کےساتھ مل کر روہنگیا مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.