پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا دوسرامرحلہ 22 اکتوبر سے ہوگا، مزید پڑھیے

اسلام آباد( جدت ویب ڈیسک )پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں اوکاڑہ کیمپ سے شارٹ لسٹ شدہ 23 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں عامر اشفاق، ظفر اقبال، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، محمد اسامہ، ہارون خان، معین علی، بدر منیر، انیس جاوید، نثار علی، محمد ایوب خان، ذیشان عباسی، محمد جمیل، محسن خان، اسرار الحسن، محمد اعجاز، مطیع اللہ، محمد راشد، کامران اختر، ثناءاللہ اور راہد اللہ شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلا تربیتی کیمپ 9 سے 15 ستمبر کو اوکاڑہ میں، دوسرا 22 سی29 ستمبر کو فیصل آباد اور حتمی ٹیم کا تیسرا کیمپ کراچی میں لگایا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی حتمی ٹیم کا نومبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کر دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.