Pakistan Talban ISIS

باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ‘ پولیٹیکل تحصیلدار سمیت5 افراد شہید

باجوڑایجنسی جدت ویب ڈیسک باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار ماموند فواد علی اور ایک لیڈی اہلکار سمیت5افراد شہید جبکہ ایک لیوی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، زخمی کو پشاور منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی میں سڑک کنارے نصب بم کو شرپسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت اڑا دیا گیا جب وہاں سے پولیٹیکل تحصیلدار ماموند فواد علی کا قافلہ گزر رہا تھا جس کی زد میں آکر فواد علی ، ایک لیڈی اہلکار سمیت5افراد شہید جبکہ ایک لیوی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور دہشت گردوں کا ہدف پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی کو نشانہ بنانا ہوسکتا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا ۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور اس دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.