ایک فوجی کی زندگی کیسی ہوتی ہے ،جانیے

جدت ویب ڈیسک :ایک فوجی کی زندگی کیسی ہوتی ہے ،جانیے….  دو فوج ہیں ایک وہ جسے آپ ۔۔۔ایلفابراؤچارلی اور ۔۔۔یلغار میں دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور دوسری وہ جس میں ہم ہوتے ہیں۔ افسری کی نوکری پیدل شروع کرتے ہیں، چار چھ مہنے بعد سی ایس ڈی سے قسطوں پر موٹر سائیکل نکلواتے ہیں، چار پانچ سال نوکری کے بعد ابو کوئی پرانی کار دلوادیں تو ٹھیک ورنہ شادی کی جلدی بیوی سے زیادہ جہیز میں آنے والی کار کے لئے ہوتی ہے۔آدھی جوانی کورسسز، پوسٹنگ میں اور غلطیوں پر ٹی بریک کراتے گزرتی ہے، ہر مہینے کی بیس تاریخ سے پہلے تنخواہ ختم اور ہر سال کے آخر میں رپورٹ ملنے پر نوکری میں دلچسپی اور شوق ختم۔ جب سے دنیا گلوبل ولیج ہوئی، انفارمیشن ایج آئی اور اسکرین شاٹس کا دور چلا ہے دل پشوری بھی ختم ہے،۔۔۔۔، جس سے بات ہو پہلے کورس، یونٹ اور پوسٹنگ پوچھتی ہے۔ باقی مارکیٹ فیس بک نے خراب کی ہوئی ہے “گرل فرینڈ” تو دور کی بات ہے عمر کے جس حصے میں شادی ہوتی ہے اس میں بیوی بھی “گرل ” نہیں عورت ملتی ہے۔ آدھی سے زیادہ نفری کی نوکری، کشمیر اور قبائلی علاقوں کے پہاڑوں پر گزررہی ہوتی ۔ نا اولاد کا بچپن ملتا ہے نا بیوی کی جوانی۔ پتا ہی نہیں چلتا کہ “جینٹل مین” کی بسم اللہ، سبحان اللہ اور الحمداللہ کب ہوئی۔ایم ای ایس کے بنے ہوئے گھر، بغیر اے سی کے آفس، میس کا بل، بیوی کے روب نما دھکڑے اور سیکنڈ ان کمانڈ کے دئے ہوئے غم ختم نہیں ہوتے کہ ہر دو چار سال بعد پروموشن ایگزام اور بورڈ کی تلوار لٹک جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ملک کے طول و عرض پھیلے اپنے اور بیوی کے رشتہ داروں، اپنے دوست اور بیوی کی سہیلیوں کے بچوں کے اے پی ایس میں داخلے، نوکریوں کے لئے فون، تھانہ کچہری، گاؤں کے فیصلے، گیسٹ رومز کی بکنگ کا غم الگ ۔۔۔۔۔۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ   الله تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرت فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین اللہ تعالی ہمارے ملک کو امن و چین کا گہوارہ بنادے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.