اے این ایف کی کارروائیاں ،کروڑوں کی منشیات برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 13 ملک گیر کاررائیوں کے دوران 36 کروڑ 70 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی 334 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ ان کارروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 6 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل و ضلع کلہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی کے قریب ایک نسان کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 133 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ تاہم ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے تحصیل و ضلع کوئٹہ کے علاقے کلی خلجی کے قریبی پیسنی روڈ پر ایک ٹویوٹا ہائی ایس کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 128 کلو گرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار کوئٹہ کے رہائشی غلام نبی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے سبزال روڈ ، کوئٹہ کے قریب واقع ایک قبرستان سے ایک لاوارث تھیلے کو تحویل میں لیکر 5.5 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے قبرستان میں چھپائی گئی تھی ۔ اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران جہلم میں واقع ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 31 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ یہ منشیات پتھروں پر مشتمل ترسیل میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جودانہ پٹرول پمپ للہ روڈ ، جہلم کے قریب کرک کے رہائشی عبدالغفور نامی شخص کے ذاتی قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کرکے اسے گرفتار کر لیا ۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جلالپور شریف پل جہلم ، پنڈ دادن خان روڈ جہلم کے قریب محمد احسن نامی مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ۔ چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ریور ویو روڈ پر واقع ویگن اڈہ ، گلگت کے قریب کارروائی کے دوران ایک مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف لاہور نے ملتام میں واقع وہاڑی روڈ ، چوک شاہ عباس کے قریب کارروائی کے دوران محمد اظہار نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ ، لاہور کے قریب ہارون بس اسٹینڈ کے قریب ایک کرولا ایکس ایل آئی کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے صوابی کے رہائشی محمد بہادر اور تاج محمد نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے موٹروے ٹول پلازہ فیض پور ، لاہور کے قریب ایک کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی میں چھپائی گئی 15 کلو گرام چرس برآمد کرکے خیبر ایجنسی کے رہائشی ندیم نامی ملزم کو گرفتار کر لای ۔ چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ثمینہ چوک ، ملتان روڈ ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک مشکوک ہنڈا سوک کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ارشد سلیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف پشاور نے کے کے ایچ روڈ ، ہری پور کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے کوہستان کے رہائشی جاوید اقبال ، حفیظ الرحمان اور شیر عالم نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف کراچی نے پرانا پٹرول پمپ ، خیرپور کے قریب کاررروائی کے دوران امیر شاہ نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سے 800 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لےے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.