پاکستان کے تین ایئرپورٹس پرجدید ترین اسکینرنصب

کراچی جدت ویب ڈیسک ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ آلات سے بھی لیس کیا جارہا ہے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکیننگ کیلئے جدید ٹیکنک کے حامل مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ان مشینوں کے زریعے مسافروں کی فل باڈی اسکیننگ کی جائے گی جس سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ممکنہ دہشت گردی کو بھی ناکام بنانا ہے۔ اس ضمن میںاے ایس ایف کے ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر عمران الحق نے بتایا کہ 15 کروڑ کی لاگت سے جدید مشینیں جرمنی سے برآمد کی گئی ہیں ان مشینوں کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور نہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی صحت کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگرایئرپورٹس پر بھی مرحلہ وار جدید مشینیں نصب کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جارہا ہے ۔جدید فل باڈی اسکینر مشینوں کی دیکھ بھال سول ایوی ایشن کرے گی ۔جدید مشینوں کے نصب ہونے سے پاکستان بھی دنیا کے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.