پاک فوج کا منہ توڑ جواب، شدت پسند اپنے10 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار

جدت ویب ڈیسک :آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان سے شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم جام شہادت نوش کرگئے اور چار اہلکار زخمی ہیں۔ پاک فوج نے اس حملے کا موثر جواب دیا اور 8سے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیااور کچھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی شدت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کی اپنے علاقے میں کوئی رٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے افغانستان سے ایسے حملے ہورہے ہیں ۔ افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستان پر حملہ کردیا جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے 8سے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو افراد شہید ہوگئے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.