افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بیان سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ اس حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے اور ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور ہم ملک میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک میں امن کے قیام کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم پہلے ہی دوطرفہ، سہہ طرفہ اور کئی پہلووں سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور رابطے میں ہیں اور ان طریقوں کو بھرپور انداز میں استعمال میں لانا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں جانب سے حال ہی میں ہونے والے رابطوں میں سیاسی، عسکری اور خفیہ رابطوں کے حوالے سے تمام تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.